طیب اردگان صدارتی انتخابات میں 50فیصد ووٹ لینے میں ناکام، دوبارہ ووٹنگ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

استنبول(پی این آئی)پاکستان میں موجود ترک شہریوں کی اکثریت نے صدارتی انتخاب میں رجب طیب اردوان کو ووٹ دیکر برتری دلوادی۔

 

 

 

گزشتہ روز ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ہوئے جن کے نتائج بھی مکمل ہوگئے ہیں۔ صدارتی انتخابات میں صدر اردوان نے 2 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے اور وہ 49.50 فیصد ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے۔ان کے مدمقابل اپوزیشن امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو 44.89 فیصد ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔ کسی بھی امیدوار کی جانب سے 50 فیصد ووٹ نہ لینے کے باعث اب پہلے دو امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا اور 28 مئی کو دوبارہ پولنگ ہوگی۔ترک انتخابات کیلئے پاکستان میں بھی ووٹنگ ہوئی اور ترک شہریوں نے بھی اپنا حق رائے دہی کا استعمال کیا۔پاکستان سے ترک صدر طیب اردوان نے کامیابی حاصل کی۔ترک میڈیا کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق پاکستان میں 394 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے صدر طیب اردوان نے 261 ووٹ لیکر آگے رہے۔کمال قلیچ دار اوغلو نے 102 ووٹ حاصل کیے۔پارلیمانی انتخابات میں بھی پاکستان میں ترک صدر اردوان کی جسٹس پارٹی نے کامیابی حاصل کی اور 216 ووٹ لیے۔

close