اسلام آباد (پی این آئی)مدینہ منورہ میں 3 پاکستانی کیا کام کر رہے تھے انہیں گرفتار کر لیا گیا ۔ مدینہ منورہ کے مختلف علاقوں سے پاکستانی شہریوں سمیت غیر ملکی بھیک مانگتے پکڑے گئے ۔سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ اس بار مدینہ منورہ سے بھکاریوں کو حراست میں لیا گیا ، بتایاگیا ہے کہ ڈرائیورز سے بھیک مانگنے والے رہائشی کی نگرانی کی گئی اسی طرح ایک اور پاکستانی کو راہگیروں سے بھیک مانگنے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔
حال ہی میں مدینہ منورہ پولیس نے مساجد اور دکانوں کے سامنے گداگری کرتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار کیا، جن میں 2 پاکستانی اور ایک مصری شہری شامل ہے، پولیس نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے افراد میں سے 2 کو دکانوں کے سامنے گداگری کرتے ہوئے پکڑا گیا جب کہ تیسرا شخص مسجد کے سامنے گداگری کر رہا تھا۔مزید بتایا گیا ہے ان تینوں افراد میں کوئی بھی شخص جسمانی معذور نہیں ہے بلکہ بھیک مانگنے کے عمل کو پیشے کے طور پر اختیار کیا ہوا تھا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں