“مودی” کو چور کہنے پر بھارت کے بڑے اپوزیشن رہنما کو دو سال قید کی سزا سنا دی گئی

گجرات (پی این آئی) بھارتی عدالت نے ہتک عزت کے کیس میں بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس بڑے رہنما راہول گاندھی کو دو سال قید کی سزا سنا دی ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات کی سورت کی عدالت نے سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو 2019 کے ہتک عزت کے کیس میں سزا سنائی ہے۔۔۔۔بتایا گیا ہے کہ عدالت نے راہول گاندھی کو ’مودی سرنیم‘ سے متعلق دیے گئے بیان کے کیس میں سزا سنائی۔۔۔۔۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کے موقع پر راہول گاندھی خود عدالت میں موجود تھے تاہم کانگریس رہنما کی سزا کو عدالت نے کچھ دیر بعد معطل کرتے ہوئے ان کی 30 دن کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں فیصلے کے خلاف اپیل کا حق بھی دیا گیا۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ راہول گاندھی کے خلاف کیس بی جے پی کے ایم ایل اے اور سابق وزیر پرنیش مودی نے دائر کیا تھا جس میں راہول گاندھی پر الزام ہے کہ انہیں مودی سرنیم رکھنے والوں کو چور کہہ کر مخاطب کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close