روسی صدر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری

ہیگ(پی این آئی)عالمی عدالت نے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی عدالت نےیوکرین میں جنگی جرائم کے الزام میں روسی صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

ولادی میر پیوٹن پر یوکرین سے بچوں سمیت لوگوں کو اغواء کرکے روس منتقل کرنے کا الزم ہے، آئی سی سی کی جانب سے ان ہی الزامات کے تحت روسی کمشنر برائے چائلڈ رائٹس ماریا بلووا کی گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کیے گئے ہیں۔دوسری جانب روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کا اپنے ٹیلی گرام چینل پر کہنا تھا کہ عالمی عدالت کا فیصلہ ہمارے ملک کیلئے کوئی معنیٰ نہیں رکھتا نہ اس کی کوئی قانونی حیثیت ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے قانون پر روس پارٹی نہیں رہا ہے اس لیے عدالت کے پاس اس عالمی قانون کے تحت بھی وارنٹ جاری کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔دوسری جانب یوکرینی حکام نے آئی سی سی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے یوکرین اور بین الاقوامی قانونی نظام کیلئے تاریخی فیصلہ قرار دیا۔

close