امارات ائر لائن نے پانچ نئے شہروں کے لیے پروازوں کا اعلان کر دیا

دبئی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن ایمریٹس نےاپنے کاروباری اہداف کے حوالے سےاہم اور بڑااعلان کردیا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امارات ایئرلائن رواں سال دسمبر سے پانچ نئے شہروں جن میں امریکہ میں نیویارک (جان ایف کینیڈی ائرپورٹ )، سان فرانسسکو، آسٹریلیا میں میلبرن، نیوزی لینڈ میںآکلینڈ اورمشرق بعید کا اہم ملک سنگاپور شامل ہیں، ان کے لئے جدید ترین پریمیم اکانومی کیبنز پر مشتمل اپنے نئے ریٹروفیٹڈ اے 380 مسافر طیارے چلائے گا۔حکام کے مطابق ایئر لائن کا مقصد صارفین کو اپنی پریمیم اکانومی سہولیات سے استفادہ کے لیےمزید مواقع فراہم کرنا ہے۔

ایئر لائن لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ اور سڈنی کی فضائی خدمات میں مزید پریمیم اکانومی سیٹیں بھی شامل کرے گی، کیونکہ اس کے نئے بہتر کردہ ہوائی جہازوں کو ریفریشڈ کیبنز خدمات میں شامل کیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close