کویت میں ملازمت کرنیوالے پاکستانیوں کیلئے بُری خبر آگئی

کویت سٹی(پی این آئی) کویتی حکومت نے سرکاری ملازمتوں سے غیرملکیوں کو نکال باہر کرنے کا ایک منصوبہ شروع کر رکھا ہے۔ کویت کے ایک مقامی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ منصوبہ رواں سال اگست تک مکمل ہو جائے گااور اس عرصے کے دوران سرکاری نوکریوں سے تمام غیرملکیوں کو نکال کر ان کی جگہ کویتی شہریوں کو برسرروزگار کر دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ کویت کی امپلائمنٹ ایجنسی ’سول سروس کمیشن‘ کی طرف سے 2017ء بنایا گیا تھا اورتب سے ہی اس پر عملدرآمد جاری ہے۔ اس منصوبے سے صرف ٹیچرز، ڈاکٹرز اور سروس جابز کو مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ ان کے علاوہ تمام سرکاری اداروں میں 100فیصد کویتی شہریوں کو ملازمتیں دی جائیں گی۔ واضح رہے کہ کویت کی کل آبادی 46لاکھ نفوس پر مشتمل ہے جس میں 35لاکھ کے لگ بھگ غیرملکی ہیں۔

close