جمائمہ نے “پاکستان زندہ باد” کا نعرہ لگا دیا

لندن (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگا دیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے ایک ٹوئٹ کی ہے۔ جمائمہ نے گزشتہ روز ایک ویب بیسڈ ورڈ گیم ’’ورڈل‘‘ کے حوالے سے ٹوئٹ کی تھی جس پر ایک پاکستانی شہری نے انہیں جواب دیتے ہوئے ان سے پاکستان واپس آنے کی درخواست کی۔ شہری نے مزید لکھا کہ عمران خان آپ کے بغیر کچھ بھی نہیں، انہیں ان کے دوستوں کی جانب سے بیوقوف بنایا جارہا ہے۔

ٹوئٹر پر موجود پال نامی شہری نے جمائمہ اور پاکستانی صارف کے اس ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کراتے ہوئے لکھا میں شرط لگاتا ہوں کہ ’’ورڈل‘‘ کے بانی نے کبھی یہ نہیں سوچا ہوگا کہ ان کے گیم کے بارے میں کی گئی پوسٹ پر کوئی اس طرح کا ردعمل بھی دے سکتا ہے۔
جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر ہونے والی اس دلچسپ بات چیت پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا میری باقی زندگی کے لیے ہر ٹوئٹ۔ اور پھر اپنے اسی ٹوئٹ کے جواب میں انہوں نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کی ٹوئٹ کی اور اپنی ٹوئٹ میں پاکستان کے جھنڈے اور دل والے ایموجی بھی لگائے ہیں۔۔۔۔

close