کورونا وائرس دوبارہ پھیلنے لگا، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت متعدد ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا گیا

دوحہ (پی این آئی) کورونا کے پھیلاؤ روکنے کیلئے اقدامات، قطر نے اردن، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت متعدد ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کرتے ہوئے سفری پابندی عائد کر دی۔ قطر ایئرویز کے مطابق، قطر کی کوویڈ ٹریول لسٹ میں کی گئی اپ ڈیٹ اتوار کی شام سے نافذ العمل ہو گی۔ نئی فہرست میں چند ممالک کو گرین لسٹ سے ریڈ لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے، ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کو دوحہ واپسی پر پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہوگی۔

غیر ملکی آن لائن جریدے کے مطابق نئی اپ ڈیٹس ہفتے کے آخر میں قومی کیریئر کی ویب سائٹ پر اس وقت سامنے آئیں، جب صارفین نے معلوماتی ٹیب پر کلک کیا۔26 دسمبر کو شام 6 بجے، اردن کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات، لبنان اور سعودی عرب کو بھی قطر نے ریڈ لسٹ میں واپس شامل کر لیا ہے، اِن ممالک کو ابتدائی طور پر ایک ہفتہ قبل گرین لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔اس وقت، حکام نے 176 ممالک کو گرین لسٹ میں رکھا تھا، جن میں زیادہ تر عرب ممالک (فلسطین، عمان، صومالیہ، یو اے ای، یمن، کویت، عراق، لبنان، لیبیا، تیونس، کویت، بحرین اور سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اردن) شامل ہیں۔ جبکہ آٹھ ممالک کو ریڈ لسٹ میں رکھا گیا ہے جن میں الجزائر، ڈنمارک، ڈومینیکا، جرمنی، ایران، پولینڈ، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ شامل ہیں۔ریڈ لسٹڈ ممالک سے ویکسین شدہ افراد کو مملکت میں آمد پر 2 دن کے لیے ہوٹل میں خود کو قرنطینہ کرنا پڑے گا، اور ہر عمر کے مسافروں کو ان کی آمد سے 72 گھنٹے پہلے منفی PCR ٹیسٹ ہونا لازمی ہو گا۔ بتایا گیا ہے کہ قطر سے باہر قطر کی وزارت صحت عامہ کی طرف سے منظور شدہ ویکسین کے ساتھ مکمل طور پر ویکسین لگوانے والے مسافروں کو اب بھی اپنا ویکسین سرٹیفکیٹ اور عربی یا دونوں زبانوں میں لکھے گئے دیگر معاون دستاویزات لازمی طور پر جمع کروانے ہو ںگے۔

ریڈ لسٹ ممالک سے آنے والے مسافر جنہوں نے ویکسینیشن کی ضروری خوراکیں مکمل نہیں کی ہیں وہ قطر میں داخل ہوسکتے ہیں لیکن انہیں کچھ شرائط کی بنیاد پر گھر یا ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔قطر کے شہری اور رہائشی جو مکمل طور پر ویکسین کر چکے ہیں اور گرین لسٹڈ ممالک سے واپس آ رہے ہیں انہیں روانگی سے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم، انہیں دوحہ پہنچنے کے 36 گھنٹوں کے اندر ٹیسٹ کروانا ہو گا۔غیر ویکسین شدہ شہریوں اور گرین لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والے رہائشیوں کو سات دن تک گھر میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔

close