کورونا وائر س کا حملہ، بڑی آبادی والے شہر میں لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا

بیجنگ (پی این آئی) چین نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد آبادی والے شہر ژیان میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔ اس شمالی شہر میں 9 دسمبر سے اب تک کورونا وائرس کے 143 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جس کے باعث حکام نے کسی بھی ممکنہ بحران کی پیش بندی کیلئے شہر میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

شہریوں کو حکم دیا ہے کہ وہ گھروں میں رہیں ، ایک گھر سے صرف ایک فرد ہی ضروری اشیا کی خریداری کیلئے دو دن میں ایک بار گھر سے باہر نکل سکتا ہے۔ چین میں فروری 2022 میں ونٹر اولمپکس ہونے ہیں جس کے باعث چینی حکام نے کورونا کے بارے میں زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنا رکھی ہے اور شہریوں کی بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ژیان کے لوگوں کو شہر چھوڑنے کی بھی اجازت نہیں ہے، وہ شہر صرف اسی صورت میں چھوڑ سکتے ہیں جب انتہائی ضرورت کی صورت میں حکام انہیں باضابطہ اجازت دیں۔

close