امریکہ نے سیکیورٹی پارٹنر شپ میں بھارت کو شامل کرنے سے صاف انکار کردیا

اسلام آباد (پی این آئی )امریکا کا نئے اتحاد انڈوپیسفک میں بھارت کو شامل کرنے سے انکار، بھارت کیساتھ جاپان کسی معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا ۔ تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری جین ساکی نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ جاپان اور بھارت دونوں ہی آسٹریلیا اور برطانیہ کے ساتھ بننے والے سیکیورٹی شراکت داری کا حصہ نہیں ہوں گے

۔جبکہ آسٹریلیا کو پہلی بار جوہری آبدوزیں اسی معاہدے کے تحت ملیں گی۔دوسری جانب انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب سے قبل عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی حکومت کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی پامالیوںکو اجاگر کریں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نریندر مودی کل (ہفتہ کو) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کررہے ہیںجس میں وہ عالمی مسائل اور اپنی حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کریں گے ۔ تاہم بھارت میں مودی حکومت کو خصوصا اقلیتوںکے خلاف انسانی حقو ق کی پامالیوں، سیاسی مقدمات قائم کرنے اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموںکو سنگین صورتحال کاجائزہ لینے کی اجازت نہ دینے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ 22ستمبر کو ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے ‘بھارت میں مذہبی آزادیوں’ کے بارے میں امریکی کانگریس کی ایک بریفنگ میں ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خوفناک ریکارڈ کا انکشاف کیاگیا ہے ۔ بھارت میں مذہبی اقلیتوں پر بھارتی حکومت کے حملے کی “سخت تنقید” سے متعلق ایشیا ایڈووکیسی کے ڈائریکٹر جان سیفٹن کی شہادت بھی بریفنگ میں پیش کی گئی ۔امریکی ارکین کانگریس کو بتایا گیا کہ بھارت میں خاص طور پر 2014میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے مذہبی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر حملوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔جان سیفٹن نے مذہبی اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے بھارتی قوانین اور پالیسیاں ، بھارتی نظام انصاف میں مسلمانوں کے خلاف تعصب ، جموں و کشمیر میں جاری محاصرے ، بی جے پی کی حکومت کی جانب سے سول سوسائٹی کے خلاف کریک ڈان کو بھی دستاویزی شکل دی ہے۔شہادت میں اس بات کو بھی اجاگر کیا گیا کہ بی جے پی رہنماء اور اس سے وابستہ گروپوں نے طویل عرصے سے اقلیتی برادریوں کو قومی سلامتی اور ہندو طرز زندگی کے لیے خطرہ قراردیکر بدنام کیا ہے اور ریاستی اور قومی انتخابات کے دوران مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تبصرے کیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں