چین نے کووڈ کا علاج کرنے والی ویکسین تیار کرلی

بیجنگ(پی این آئی)چین کی ایک کمپنی نے ایسی کووڈ 19 ویکسین تیار کی ہے جو بیماری کے شکار ہونے سے بچانے کے ساتھ ساتھ علاج کے لیے بھی استعمال کی جاسکے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی کمپنی یشینگ بائیو نے اس ویکسین کو تیار کیا ہے اور یو اے ای میں کووڈ کے علاج کی آزمائش کے لیے انسانوں پر اس کے ٹرائلز کی اجازت گزشتہ دنوں دی گئی۔ٹرائلز میں پہلے معمولی سے معتدل حد تک بیمار کووڈ ک

ے مریضوں کے علاج کے حوالے سے اس کی افادیت جانچ پڑتال کی جائے گی۔کمپنی کے سی ای او ڈیوڈ شاہو نے بتایا کہ نیوزی لینڈ میں ٹرائلز کے لیے رضاکاروں کی خدمات حاصل کرنے کا عمل جلد شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ دیگر ممالک میں بھی کلینکل ٹرائلز کی درخواستوں پر کام ہورہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پری کلینکل تحقیقی رپورٹس میں ویکسین بہت زیادہ تعداد میں وائرس ناکارہ بنانے والی اینٹی باڈیز بنانے اور خلیاتی مدافعت برق رفتاری سے پیدا کرنے میں کامیاب رہی۔بندروں پر ایک ابتدائی تحقیق میں انہیں کورونا وائرس سے متاثر کرکے ویکسین کا استعمال کیا گیا اور ڈیوڈ شاہو کے مطابق نتائج حوصلہ افزا رہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ویکسین سے خلیاتی مدافعت پیدا ہوسکتی ہے، ہم نے جانوروں پر تحقیق میں بہترین نتائج دریافت کیے، یہی وجہ ہے کہ ہمیں یو اے ای کی وزارت صحت کی جانب سے انسانوں پر آزمائش کی اجازت ملی۔

close