کورونا کی تیسری بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ

امریکا (نیوز ڈیسک)امریکا نے ستمبر کے آخر تک کورونا کی تیسری بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ویکسین کی دوسری ڈوز کے 8 ماہ بعد تیسری ڈوز لگائی جاسکے گی۔امریکی حکام کے مطابق ڈیلٹا ویرینٹ کے باعث کورونا کی 2 ویکسین کا اثر کم پڑنے لگا۔تیسری بوسٹر ڈوز پہلےعمر رسیدہ افراد اور ہیلتھ کیئر ورکرز کو دی جائے گی۔ابتدائی طور پرفائزر اور موڈرنا لگانے والوں کو تیسری ڈوز دی جائے گی۔امریکی حکام کا مزید کہنا ہے کہ پہلی دو ڈوز میں استعمال ہونے والی ویسکین کی ہی تیسری ڈوز لگائی جائےگی۔

close