وہ ملک جہاں پیٹرول فی لیٹر صرف تین روپے میں دستیاب ہے، سب سے مہنگا پیٹرول کس ملک میں فروخت ہوتا ہے؟

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں فی لٹر پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے 40 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد اس کی فی لٹر قیمت 118 روپے ہوگئی ہے۔ اس اضافے کے باوجود پاکستان میں خطے کے ممالک کے علاوہ دنیا کے دیگر کئی ممالک سے بھی سستا پٹرول فراہم کیا جا رہا ہے۔لوبل پٹرول پرائسز نامی ویب سائٹ کے مطابق دنیا میں سب سے مہنگا پٹرول خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں ہے جہاں فی لٹر پٹرول کی قیمت 5.825 ڈالر ہے جو پاکستانی روپوں میں 929 روپے سے زائد بنتی ہے۔ اس کے علاوہ مہنگے ترین پٹرول کے اعتبار سے خود مختار چینی علاقہ ہانگ کانگ 407.462 روپے کے ساتھ دوسرے، لبنان 374.844 روپے کے ساتھ تیسرے، وسطی افریقہ جمہوریہ 345.70 روپے کے ساتھ چوتھے اور نیدر لینڈز 345.544 روپے کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ امریکہ میں فی لٹر پٹرول کی قیمت 147.095 روپے جب کہ برطانیہ میں 294.895 روپے ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ پٹرول پیدا کرنے والے ملک سعودی عرب میں فی لٹر پٹرول 99.084 روپے کا ہے۔تیل کی دولت سے مالا مال تاہم معاشی طور پر دیوالیہ ملک وینزویلا میں پٹرول سب سے سستا ہے ۔ یہاں فی لٹر پٹرول کی قیمت صرف تین روپے 19 پیسے ہے۔ سستے ترین پٹرول کے معاملے میں ایران دوسرے نمبر پر ہے جہاں اس کی قیمت صرف نو روپے 55 پیسے ہے۔اگر خطے کے ممالک کا جائزہ لیا جائے تو پاکستان میں سب سے سستا پٹرول فراہم کیا جا رہا ہے جہاں پانچ روپے 40 پیسے کے اضافے کے باوجود پٹرول کی قیمت 118 روپے لٹر ہوئی ہے۔ پڑوسی ملک بھارت میں خطے کے تمام ممالک سے مہنگا پٹرول فروخت ہو رہا ہے جہاں اس کی فی لٹر قیمت 220 روپے ہے۔ چین میں 189، نیپال میں 172، بنگلہ دیش میں 167، سری لنکا میں 147 اور بھوٹان میں 146 روپے فی لٹر پٹرول فراہم کیا جا رہا ہے۔

close