کینیڈا قدرتی آفات کی زد میں، ہیٹ ویو کی وجہ سے سینکڑوں ہلاکتوں کے بعد ایک اور قیامت ٹوٹ پڑی

اوٹاوا (پی این آئی) کینیڈا کا صوبہ برٹش کولمبیا ان دنوں شدید قدرتی آفات کی زد پر ہے۔ صوبے میں ریکارڈ درجہ حرارت اور ہیٹ ویو کی وجہ سے سات سو سے زائد اموات کے بعد اب جنگلات میں سو سے زائد مقامات پر آ گ نیا چیلنج بن گیا ہے۔صوبے کے متاثرہ علاقوں سے سیکڑوں افراد کو انخلا کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بدھ اور جمعرات کے درمیان برٹش کولمبیا اور مغربی البرٹا میں بجلی گرنے کے سات لاکھ سے زائد واقعات پیش آ ئے۔

close