ہم جہنم میں جی رہے ہیں اوربے بس ہیں، ہائی کورٹ کے جج نے پریشان کن ریمارکس کیوں دیئے؟

نئی دہلی (اے پی پی)بھارت میں بلیک فنگس کی دوائیوں کو حاصل کرنے میں دشواریوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرنے والی دہلی ہائی کورٹ کے ایک جج نے کہا کہ ہم جہنم میں جی رہے ہیں اوربے بس ہیں کیونکہ ملک میں کورونا وائرس کے بعد بلیک فنگس ایک بہت بڑا مسئلہ بنتا جارہا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ہائی کورٹ نے بلیک فنگس سے متاثر مریضوں کو دوائیں فراہم کرنے بارے 2درخواستوں پر سماعت کے دوران بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ کسی خاص مریض کے لیے دوسروں کی بجائے اس کا علاج کرنے کاکوئی حکم جاری نہیں کرسکتی ہے۔عدالت نے مرکز کو ہدایت کی ہے کہ وہ درآمدات کی موجودہ صورتحال اور اسٹاک کے آنے کے بارے میں مزید تفصیلات پیش کرے کیونکہ مریضوں اور ان کے اہل خانہ کوبلیک فنگس کے علاج میں استعمال ہونے والے انجکشن کے لیے بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close