جن مہینوں میں R نہیں ہے ان میں مچھلی نہ کھائیں، وجہ کیا ہے؟

لاہور (پی این آئی)ماہرین کا کہنا ہے کہ تین ماہ تک مچھلی کھانے کے شوقین ہاتھ روک لیں اور مچھلی بالکل نہ کھائیں کیونکہ یکم جون سے 31 اگست تک مچلھی کی افزائش اور انڈے دینے کے دن ہوتے ہیں ان دنوں میں مچھلی کھانا نہ صرف مچھلیوں کی افزائش میں رکاوٹ ہے بلکہ خود کھانے والے کی صحت کے لیے بھی مچھلی اچھی نہیں ہے۔ دوسری جانب یہ دلچسپ بات بھی کہی جاتی ہے کہ جن مہنوں میں R نہیں آتا ان میں مچھلی نہ کھائی جائے اور یہ وہی مہینے ہیں جن میں مچھلی کی افزائش اور انڈے دینے کا موسم ہوتا ہے۔
یہ بھی خبر ہے کہ محکمہ ماہی پروری پنجاب نے تین ماہ کے لیے مچھلی کے شکار پر مکمل پابندی عائد کر دی۔ دریاوں ، جھیلوں اور نہری پانی میں شکار جرم قرار، کنڈی کے ذریعے شکار کی اجازت ہو گی۔ یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز ساہیوال شیخ شاہد مقبول نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں مچھلی کے بذریعہ جال شکار پر تین ماہ کے لیے صوبائی، ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سطح پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق یکم جون سے 31 اگست تک مچھلیوں کی افزائش اور انڈے دینے کے ایام ہیں اس لیے ان 3 ماہ میں بڑے پیمانے پر مچھلی کے شکار پر مکمل پابندی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ فشریز کے مچھیروں کے ساتھ معاہدے میں بھی یکم جون سے 31 اگست تک بذریعہ جال شکار کی اجازت نہیں ہے۔۔۔۔

close