سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان سے سفری پابندی ہٹادی، بھارت سے متعلق کیا فیصلہ کیا گیا؟

ریاض (پی این آئی )سعودی عرب نے سفری پابندیوں والے ممالک سے پاکستان کا نام نکال دیا ہے۔دوسری جانب سعودی وزارت داخلہ نے اپنے شہریوں پر بھارت اور ایران سمیت 13 ممالک کے سفر پر پابندی لگادی ہے۔جن ممالک پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں شام، لیبیا، لبنان، ترکی، آرمینیا، یمن، صومالیہ، وینزویلا، جمہوریہ کانگو ، بیلاروس اور افغانستان شامل ہیں۔نئے حکم نامے کے مطابق سعودی شہریوں کو ان میں سے کسی بھی ملک کے سفر کیلئے پیشگی اجازت نامہ لینا ہوگا۔پابندی والی فہرست سے پاکستان کا نام نکال دیا ہے جس کے بعد سعودى شہری سعودی عرب سے پاکستان کا سفر کرسکیں گے۔ ویکسینیشن کرانےوالوں کو بھی بغیر قرنطینہ ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

close