بھارت میں کورونا وائرس کے بعد ایک اور بڑی آفت ٹوٹ پڑی، متعدد اموات ہو گئیں

ڈیہرہ دھوں (پی این آئی) بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں گلیشیئر پھٹنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق انڈیا چائنہ بارڈر کے قریب ضلع چمولی میں جمعہ کے روز گلیشئر پھٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ آٹھ افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ حکام کی جانب سے ریسکیو آپریشن کرکے 384 افراد کو بچالیا گیا ہے۔علاقے میں بھارتی فوج کی ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور تودے کے راستے میں موجود لوگوں کو وہاں سے نکال رہی ہیں۔ جس علاقے میں گلیشیئر پھٹا ہے وہاں گزشتہ پانچ روز سے برفباری اور بارش ہورہی ہے جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ریاستی حکومت کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں