وزیراعظم عمران خان کے بڑے حمایتی صحافی نے جہانگیر ترین کو وزیراعظم سے ملاقات نہ کرنے کا مشورہ دیدیا، وجہ کیا بتائی گئی؟

اسلام آباد(پی این آئی)معروف تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہےکہ میں بالکل اس حق میں نہیں کہ جہانگیر ترین کے گروپ کو وزیراعظم سے نہیں ملنا چاہئے،میرا پہلا دن سے یہ موقف ہے کہ ان کے گروپ کو وزیراعظم سے ضرور ملنا چاہئے تاہم میں سمجھتا ہوں کہ اخلاقی طور پر جہانگیر ترین کو عمران خان سے نہیں ملنا چاہئے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر بڑی خطرناک ہے ،اللہ کے نام پر لوگوں سے اپیل ہے کہ احتیاط کریں ،ایس او پیز پر عمل کریں ،ہسپتالوں کا برا حال ہے،وینٹی لیٹر کی شدید کمی ہے ،کہیں کوئی شنوائی نہیں ہے،کیپٹل کے ہسپتال بھر گئے ہیں،کورونا کی اس تیسری لہر میں ہر دوسرے گھر میں، میں نے کوئی بیمار دیکھا ہے یا موت دیکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت کی سستی ،نالائقی اور نااہلی اپنی جگہ ہے مگر خدا کے لئے اپنی اوقات بھی دیکھیں،جب ہم بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں کہ یہ کیوں نہیں ہوا،یہ کیوں نہیں ہوا ؟اس وقت اپنی اوقات دیکھیں ،اپنی آبادی دیکھیں اور اپنے وسائل دیکھیں ،امریکی حکومت لیٹ چکی ہے،بھارت لیٹا ہوا ہے،بھارت میں توشمشان گھاٹوں پر مردے جلانے کے لئے جگہ نہیں ہے،بھارتی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ،بناو ،کہیں سے لاو ،بھیک مانگو ،آکسیجن اور وینٹی لیٹر دو ،امریکہ نے اپنی نفری سے زیادہ آکسیجن اور ویکسین اٹھا لی ہے،انڈیا کرائسز میں ہے،ہر جگہ سے ویکسین اٹھائی جا رہی ہے، ہمارے پاس آ جا کے چین اور انگلینڈ بچتا ہے ،پوری دنیا میں شاٹج ہے ،انڈیا نے کمب کا میلہ ملتوی کردیا ،الیکشن ملتوی کردیا ،ہم بھی تو بحیثیت قوم کچھ کریں۔

close