تبدیلی آنے لگی، سعودی عرب میں پانچ روزہ فیشن ڈیزائنگ کا تربیتی کیمپ شروع ہو گیا

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی وزارت ثقافت کے زیر اہتمام فیشن ڈیزائنگ کا تربیتی کیمپ منعقد کیا جا رہا ہے۔ اتوار کے دن سے شروع ہونے والے پانچ روزہ کیمپ میں فیشن کی دنیا کی اہم شخصیات شریک ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت ثقافت نے بتایاکہ سعودی وژن 2030 کے اہداف حاصل کرنے کے لیے فیشن

ڈیزائن کیمپ پروگرام تین مراحل میں شروع کیا جا رہا ہے۔ اس کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہو چکا ہے جس میں 33 ٹیمیں شریک تھیں۔فیشن ڈیزائن کیمپ آن لائن ہو گا اور یہ دوسرا مرحلہ ہے جبکہ تیسرا مرحلہ اپریل 2021 میں منعقد ہوگا جس کا دورانیہ پانچ ماہ ہو گا۔ آن لائن فیشن ڈیزائن ٹریننگ کیمپ میں فیشن کے حوالے سے تعلیمی تجربات پیش کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے سلسلہ وار کلاسیز ہوں گی۔ شرکا فیشن کی صنعت سے متعلق نئے افکار پیش کرنے کا طریقہ کار سیکھیں گے۔ نئے افکار کو قابل عمل پختہ منصوبوں میں تبدیل کرنے کا انداز حاصل کریں گے۔فیشن کے شعبے میں موثر اور مستحکم پروجیکٹ قائم کرنے کے لیے درکار مہارتیں حاصل کریں گے۔ اس بات کا بھی پتہ لگایا جائے گا کہ مارکیٹ میں کس طرح سے اپنا مقام پیدا کیا جائے۔ مارکیٹ میں کس درجہ کے کیسا ذوق رکھنے والے صارفین پائے جاتے ہیں۔ سٹراٹیجک شراکت کے طور طریقے بھی پیش کیے جائیں گے۔ کسی بھی فیشن پروجیکٹ کے اخراجات میں کمی لانے کے طریقوں سے کیمپ کے شرکا کو آگاہ کیا جائے گا۔تربیتی کیمپ میں نئے ماڈل کے ڈیزائن، مارکیٹنگ، تجارتی برانڈ مینجمنٹ، تھوک اور ریٹیل میں فیشن والے ملبوسات فروخت کرنے والے تصورات بھی متعارف کرائے جائیں گے۔علاوہ ازیں یہ بھی بتایا جائے گا کہ فیشن ٹیمیں کس طرح تیار کی جائیں انفرادیت کیسے لائی جائے- لیڈر

شپ کوالٹی کیسے حاصل کی جائے۔ کاپی رائٹ کے ضوابط پر کس طرح عمل درآمد ہو۔ ٹریننگ کیمپ میں شرکا کو تیسرے مرحلے میں شرکت کی حکمت عملی سے بھی روشناس کرایا جائے گا۔ وزارت ثقافت چاہتی ہے کہ سعودی نوجوان فیشن کی صنعت میں اپنے قدموں پر کھڑے ہوں اور اس حوالے سے ان کی جو ممکنہ مدد کی جا سکتی ہو، کی جائے۔۔۔۔۔

close