دبئی میں برقع پہن کر چوری کرنے والا یورپی شہری پکڑا گیا، سب ثبوت مل گئے

دبئی ( آن لائن) دبئی میں پولیس نے برقع پہن کر بنگلے میں چوری کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی پولیس کے مطابق برقع پہن کر بنگلے میں چوری کرنے والا شخص یورپی باشندہ تھا جسے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے بنگلے میں چوری کرنے کے لیے عبایہ اور نقاب کا

استعمال کیا تھا۔ چوری کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس فوری طور پر بنگلے پر پہنچی تو چور ایک تیز دھار آلے سے لاکر کو کھول رہا تھا۔ فرانزک رپورٹ سے معلوم ہوا کہ چور نے لاکر کو کاٹنے کے لیے ایک چھوٹی اری کا بھی استعمال کیا جس سے تانبے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بکھر گئے تھے۔پولیس نے تحقیقات کے دوران چند مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے ان سے پوچھ گچھ کی اس دوران ایک ملزم کے گھر سے عبایہ اور نقاب برامد ہوا۔ جب وہ بنگلے میں ارے سے لاکر کاٹنے کی کوشش کر رہا تھا تو تانبے کا ایک ٹکڑا اس کے برقع پر لگا جس کی وجہ سے پولیس باآسانی ملزم کے پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق ثبوت سامنے لانے کے بعد ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔۔۔۔۔۔کورونا کی دوسری لہر، سعودی عرب میں رواں سال تعلیمی سرگرمیاں آن لائن جاری رکھنے کا اعلان کر دیا گیاریاض (این این آئی)سعودی عرب میں رواں تعلیمی سال آن لائن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں آن لائن تعلیم جاری رکھنے کی شاہی منظوری دیدی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کورونا وائرس کی صورتحالکو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔۔۔۔کویت نےکروناوائرس کے باعث زمینی اور سمندری سرحدیں تاحکم ثانی بند کر دیں، داخلے کی اجازت کس کو ہو گی؟کویت سٹی (این این آئی)کویت نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اپنی بری اور سمندری سرحدیں تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کیا

ہے۔البتہ جہاز رانی کی صنعت سے وابستہ کارکنوں ، کویتی شہریوں اور ان کے خاندانوں کو ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق کویت کی وزارتی کونسل کے فیصلے میں کہاگیاکہ زمینی گذرگاہوں اور سمندری بندرگاہوں سے شہریوں،ان کے بیوی بچوں ،والدین کے علاوہ ان کے گھریلو کام کاج کرنے والے ملازمین کو ریاست میں داخلے کی اجازت ہوگی۔کویت نے ریستورانوں اور کیفے میں لوگوں کے جانے پر بھی پابندی عاید کردی ہے۔آج ( بدھ سے) لوگوں کو ریستورانوں اور کیفے میں کھانے کی خدمات مہیا کرنے پر پابندی ہوگی۔ البتہ وہ وہاں سے کھانا اپنے گھروں یا دفاتر میں منگوا سکتے ہیں۔ کویت میں یہ نئی پابندیاں تاحکم ثانی برقرار رہیں گی۔کویتی کابینہ کے فیصلے کے مطابق خلیجی ریاست میں کام کرنے والے تارکینِ وطن کے والدین ، بچے اور ان کے ساتھ گھریلو ملازمین اس فیصلے سے مستثنا ہیں اور انھیں پابندی کے عرصے کے دوران میں ملک میں آنے کی اجازت ہوگی۔البتہ انھیں کویت میں آمد کے بعد قرنطین میں رہنا ہوگا۔۔۔۔

close