امریکہ نے پاکستان کو استعمال کے کے پھینکنے کا فیصلہ کر لیا، پاکستان غیر اہم نیٹو اتحادی ہے، بل امریکی کانگریس میں پیش

واشنگٹن(آئی این پی) پاکستان کی اہم غیر نیٹو اتحادی ملک کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل امریکی کانگریس میں پیش کردیا گیا، یہ بل ری پبلکن رکن اینڈی بگس نے امریکی کانگریس میں پیش کیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کی اہم غیر نیٹو اتحادی ملک کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل

امریکی کانگریس میں پیش کردیا گیا ہے۔پاکستان کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل ری پبلکن رکن اینڈی بگس نے امریکی کانگریس میں پیش کیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مسودے کے قانون بننے کا امکان کم ہے۔ امریکا افغان جنگ میں تعاون کے دنوں میں پاکستان کو یہ اہم غیر نیٹو اتحادی کی خصوصی حیثیت دی تھی۔۔۔۔

امریکی کانگریس نے ملالہ یوسف زئی اسکالر شپ بل منظور کرلیا، اس بل کے تحت پاکستانی خواتین کو تعلیمی وظائف دیے جائیں گے

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی کانگریس نے پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے نام پر ملالہ یوسف زئی اسکالر شپ بل منظور کر لیا۔امریکی ایوان نمائندگان نے یہ بل گزشتہ سال مارچ میں ہی منظور کرلیا تھا تاہم جمعے کو اسے سینیٹ سے بھی منظوری مل گئی ہے۔اب ملالہ یوسف زئی اسکالر شپ بل کو

حتمی منظوری کیلئے صدر ٹرمپ کے پاس بھیجا گیا ہے جن کے دستخط کے بعد یہ قانون بن جائے گا۔ اس بل کے تحت پاکستانی خواتین کو تعلیمی وظائف دیے جائیں گے۔دوسری جانب ملالہ یوسف زئی کے والد ضیا الدین یوسف زئی نے قانون کی منظوری پر امریکی کانگریس کا شکریہ ادا کیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ اب تک نوبیل امن انعام، سخاروف اور ورلڈ چلڈرن پرائز سمیت 40 سے زیادہ بین الاقوامی اعزازات حاصل کر چکی ہیں۔ملالہ اب پاکستان کے علاوہ افریقا، شام اور دیگر خطوں کے تعلیم سے محروم بچوں کی بھی آواز بن گئی ہیں۔ملالہ یوسفزئی خود پر ہونے والے حملے کے بعد سے برطانیہ میں مقیم ہیں اور یہ برطانیہ سے ہی اپنی تعلیم حاصل کررہی ہیں۔۔۔۔۔۔

پاکستانی لڑکی ملالہ یوسفزئی برطانوی شاہی خاندان کے ہیری اور میگھن کے ساتھ تقریب میں شریک ہوں گی، تقریب کیا ہے؟ جانیئے

لندن (این این آئی )برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی بیوی میگھن مارکل نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے ساتھ مل کر کورونا کی وبا کے سبب لڑکیوں کی تعلیم کے مسائل اجاگر کرنے کے لیے ایک ویڈیو چیٹ میںشریک ہو رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے کے ساتھ یہ ویڈیو چیٹ ملالہیوسف زئی کے یوٹیوب چینل ملالہ فنڈ اور اس کی ویب سائٹ پر اتوار 11 اکتوبر کو لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی جائے گی۔ پاکستانی وادی سوات سے تعلق رکھنے والی ملالہ یوسف زئی کو لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے آواز بلند کرنے پر پاکستان میں طالبان کی طرف سے فائرنگ کر کے ہلاک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ انہیں 2014 میں نوبل امن انعام سے نوازا گیا تھا۔۔۔۔

close