ڈونلڈ ٹرمپ اقتدار کی منتقلی میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، نومنتخب امریکی صدر نے الزام عائد کر دیا

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے اعلان کیاہے کہ وہ اور ان کی ٹیم بیرون ملک امریکی افواج کی تعداد، محکمہ دفاع اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کو مختص مالی مالی بجٹ کے بارے میں جاننا چاہتی ہے تاکہ وہ شبہات سے بچ سکیں اور مناسب طریقے سے کام شروع کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق

انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم کرونا وائرس کے خلاف ویکسین فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ وہ تمام امریکیوں کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان مشکلات پر قابو پا لیں گے جن کا امریکا کو سامناہے۔ ہم دنیا میں ملک کی ساکھ کو بحال کرنے کے لیے کام کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں وزارت دفاع سے متعلق بجٹ کے بارے میں واضح نظریہ اپنانے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھاصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی امریکا کی سرحدوں پر تباہی پھیلائی ہے۔کرونا وائرس کے حوالے سے بائیڈن نے کہا کہ اس وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے دنیا کے تمام شراکت داروں کے ساتھ تعاون کریں گے۔ انہوں نے کرونا ویکسین کی منصفانہ انداز میں تقسیم کرنے کے لیے کام کرنے کا مطالبہ کیا۔جوبائیڈن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پینٹاگان کے مقرر کردہ عہدیدار اقتدارل کی منتقلی کے عمل میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اقتدار کی منتقلی کے عمل میں رکاوٹ ڈالنیسے امریکا کو سیکیورٹی کے خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔۔۔۔

یو اے ای ویزے کی مدت میں بنا کسی اضافی فیس کے توسیع کر دی گئی

ابو ظہبی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سیاحتی ویزے پر آئے افراد کے ویزے کی مدت میں توسیع کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھرمیں ایئرپورٹس کی عارضی بندش اور مختلف ممالک میں داخلے کی پابندی کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر نے سیاحتی ویزے پر آئے افراد کی ویزے میں توسیع کے احکامات جاری کر دیے ہیں، رپورٹس کے مطابق سیاحتی وزیرے میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی ہے- ویزے میں توسیع کے اس فیصلے سے متحدہ عرب امارات میں نئے سال کے آغاز میں غیر ملکی خاندانوں اور سیاحوں کو مدد ملے گی- خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے متعدد ممالک نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں، جس وجہ سے متحدہ عرب امارات میں سیاحتی ویزے پر آنے والے افراد ویزا ایکسپائر ہونے کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کر رہے تھے- غیر ملکیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر نے ویزے میں توسیع کے احکامات جاری کیے- تاکہ دنیا بھر کے ممالک کی فضائی حدود بحال ہونے تک غیر ملکی افراد بغیر کسی پریشانی کے رہ سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close