یو اے ای ویزے کی مدت میں بنا کسی اضافی فیس کے توسیع کر دی گئی

ابو ظہبی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سیاحتی ویزے پر آئے افراد کے ویزے کی مدت میں توسیع کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھرمیں ایئرپورٹس کی عارضی بندش اور مختلف ممالک میں داخلے

کی پابندی کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر نے سیاحتی ویزے پر آئے افراد کی ویزے میں توسیع کے احکامات جاری کر دیے ہیں، رپورٹس کے مطابق سیاحتی وزیرے میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی ہے- ویزے میں توسیع کے اس فیصلے سے متحدہ عرب امارات میں نئے سال کے آغاز میں غیر ملکی خاندانوں اور سیاحوں کو مدد ملے گی- خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے متعدد ممالک نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں، جس وجہ سے متحدہ عرب امارات میں سیاحتی ویزے پر آنے والے افراد ویزا ایکسپائر ہونے کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کر رہے تھے- غیر ملکیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر نے ویزے میں توسیع کے احکامات جاری کیے- تاکہ دنیا بھر کے ممالک کی فضائی حدود بحال ہونے تک غیر ملکی افراد بغیر کسی پریشانی کے رہ سکیں۔ پاکستان میں امارات سفیر کا بڑا اعلان، متحدہ عرب امارات ،پاکستانیوں کے لیے ویزہ پابندی عارضی ہے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نےوزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں کے اجرا پر پابندی سے متعلق بات چیت کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور یو اے ای میں پاکستانی کمیونٹی کے حوالے سے بات ہوئی۔وزیر داخلہ نے عرب امارات میں پاکستانی قیدیوں کی جلد رہائی کے لیے تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا۔وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اورعرب امارات کے درمیان دیرینہ تعلقات ہے۔ ’پاکستانی شہریوں پر ویزہ پابندی کا جلد از جلد خاتمہ ہونا چاہئے۔‘متحدہ عرب امارات کے سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کے لیے ویزہ پابندی عارضی ہے۔بیان کے مطابق اماراتی سفیر نے کہا کہ’ ویزہ بحالی سے متعلق بات چیت جاری ہے۔ امید ہے ویزہ بحالی جلد ممکن ہوجائے گی۔‘شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ عرب امارات میں 15

لاکھ پاکستانی ورکرز قیمتی اثاثہ ہیں جو کہ سالانہ تقریباً پانچ ارب ڈالر زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی دیکھ بھال ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ’عرب امارات میں قید پاکستانیوں کو جلد لانے کے اقدامات پر یو اے ای حکومت کا تعاون درکار ہوگا۔‘متحدہ امارات کے سفیر کا کہنا ہے عرب امارات کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کا کردار مثالی ہے۔ان کی دیکھ بھال ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔’وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں پاکستان اور عرب امارات کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے۔‘شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان اور عرب امارات کے درمیان تعلقات باہمی بھائی چارے اورمحبت پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باہمی تعلقات کے مزید فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ملاقات میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی موجود تھے۔

close