امریکی صدارتی انتخاب، کس صدارتی امیدوارنے شکست قبول کرنے کا اعلان کر دیا؟

واشنگٹن(پی این آئی)امریکی صدارتی انتخاب، کس صدارتی امیدوار نے شکست قبول کرنے کا اعلان کر دیا؟امریکہ کے 46 ویں صدر کے انتخاب کے لیے انتخابی میدان میں اترنے والے امریکی گلوکار43 سالہ کانیے ویسٹ نے انتخابات میں اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے اگلے انتخابات میں پھر سے میدان میں اترنے

کا عندیہ دے دیا، کانیے ویسٹ نے بطورآزاد امیدوار صدارتی انتخابات میں حصہ لیا تھا اور وہ امریکا کی 50 میں سے صرف 12 ریاستوں میں ہی ووٹ لینے کے اہل بنے تھے۔3 نومبرکو ہونے والی پولنگ میں انہوں نے خود ہی کو ووٹ دیا تھااورانہوں نے ووٹ کاسٹ کرنے کی تصاویراورویڈیوز بھی جاری کی تھیں تاہم کانیے ویسٹ انتخابات میں نہ تو زیادہ عوامی ووٹ حاصل کرپائے اورنہ ہی انہیں کوئی الیکٹورل کالج کا ووٹ ملا۔شوبز ویب سائٹ ڈیڈ لائن کے مطابق کانیے ویسٹ نے ریاست آرکنساس، کولاراڈو، لووا، ایڈاہو، کینٹکی، لوزیانا، منیسوٹا، اوکلاہاما، ٹینیسی، مسیسپی، اٹاہ اور ورموٹ سے مجموعی طور پر60 ہزارووٹ حاصل کیے، وہ مذکورہ 12 ریاستوں میں سے کسی بھی جگہ ایک فیصد ووٹ حاصل کرنے میں بھی ناکام رہے۔شوبز ویب سائٹ ولچر کے مطابق کانیے ویسٹ نے 4 نومبر کی رات کو ہی صدارتی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے ٹوئٹ کی تھی، تاہم جلد ہی انہوں نے شکست کی ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کردیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close