پاکستان کے بڑے صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادکتنے ہزار ہو گئی؟

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان میں کورونا وائرس کے سات نئے کیسز سامنے کے بعد صوبے میں کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد16033 ہوگئی جبکہ کورونا میں مبتلا 27مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد15ہزار660ہوگئی،صوبے میں کورونا کے ایکٹو مریضوں

کی تعداد صروبےف 221رہ گئی ہے ۔محکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روزصوبے میں 161افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ان ٹیسٹ کے نتیجے میں صوبے کے 5اضلاع سے7نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار033ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 27 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعدصوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15ہزار660ہوگئی صوبے میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد221رہ گئی ہے جبکہ 457 افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کوروناوائرس کے باعث انتقال کرجانے والے افراد کی تعداد152 ہے محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کوصوبے کے تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹ نہیں ہوسکے ۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 72ٹیسٹ کئے گئے دوران کوئٹہ میں کورونا کے تین مریض سامنے آئے ،کوئٹہ میںآاج کورونا کی شرح چار فیصد رہی ۔۔۔۔۔

close