اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ملازمین کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا، فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے12میں سے 9 کارکن مدت ختم ہونے کے بعد چلے گئے

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیلی حکومت نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق کارکنوں اور ملازمین کو صہیونی ریاست کا ویزہ دینے سے انکار کر دیا۔یہ اقدام فلسطینی اراضی میں کام کرنے والے انسانی حقوق گروپوں کواسرائیل کی طرف سے بلیک لسٹ کیے جانے کے چندہ ماہ بعد سامنے آیا ہے۔غیرملکی

خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق رابرٹ کولفیل نے بتایا کہ فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے 12 میں سے 9 کارکن اگست میں ویزہ کی مدت ختم ہونے کے بعد چلے گئے تھے۔ اسرائیل نے انہیں دوبارہ ویزہ جاری کرنے یا ان کے ویزوں کی تجدید سے انکار کر دیا ۔کولفیل نے بتایا کہ تین ملازمین اس وقت واپس آنا چاہتے ہیں مگر صہیونی حکومت نے انہیں ویزہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔رواں سال فروری میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق نے فلسطینی علاقوں میںیہودی آباد کاری میں سرگرم 112 مقامی اور غیرملکی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا تھا۔۔۔۔

close