رپورٹر کو نوکری سے فارغ کریں، ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی انتظامیہ سے مطالبہ کر دیا

واشنگٹن (این این آئی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی تحریر وتقریر میں صحافیوں کے لتے تو لیتے ہی رہتے ہیں لیکن اب انھوں نے فاکس نیوز کی نیشنل سکیورٹی کی نامہ نگار کو سیدھے سبھا فارغ خطی دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مذکورہ خاتون رپورٹرنے دعوی کیا کہ ری پبلکن صدر اور آیندہ صدارتی

انتخابات میں امیدوار نے سابق فوجیوں کا توہین آمیز انداز میں مضحکہ اڑایا تھا اور ان کی بے توقیری کی ۔اس پر انھیں دو روز تک کڑی نکتہ چینی کا سامنا کرنا پڑا ۔امریکی میگزین نے ایک رپورٹ میں لکھا تھا کہ صدر ٹرمپ نے پہلی عالمی جنگ میں کام آنے والے امریکی میرینز کو شکست خوردہ اور آسان ہدف قرار دیا تھا۔انھوں نے یہ کلمات نومبر 2018 میں فرانس کے دورے کے موقع پر ادا کیے تھے مگر تب انھوں نے امریکی فوج کے ایک قبرستان میں جانا گوارا نہیں کیا تھا۔بعد میں سرکاری طور پر یہ وضاحت کی گئی تھی کہ وہ خراب موسم کی وجہ سے وہاں نہیں جاسکے تھے،میڈیارپورٹس کے مطابق فاکس نیوز کی نمایندہ جینیفر گریفین کا کہنا تھا کہ انھیں امریکی انتظامیہ کے دو سابق عہدے داروں نے اس امر کی تصدیق کی تھی کہ صدر ٹرمپ پیرس کے نواح میں واقع ایسن مارنے قبرستان میں امریکا کے جنگی مقتولین کو کوئی اعزاز نہیں بخشنا چاہتے تھے اور موسم کا اس معاملہ میں کوئی عمل ودخل نہیں تھا۔۔۔۔

close