اسرائیل سے کاروباری تعلقات، امارات نے کیسے رکاوٹ ختم کی؟ اسرائیل کی ائر لائن کی باقاعدہ پرواز کب ابوظہبی پہنچے گی؟ جانیئے

ابو ظہبی(پی این آئی)اسرائیل سے کاروباری تعلقات، امارات نے کیسے رکاوٹ ختم کی؟ اسرائیل کی ائر لائن کی باقاعدہ پرواز کب ابوظہبی پہنچے گی؟ متحدہ عرب امارات نے یہودی ریاست کے ساتھ امن معاہدے کے بعد اسرائیل کےتجارتی بائیکاٹ سے متعلق ملکی آئین کی قانونی شق کو منسوخ کردیا ہے۔عالمی خبر رساں

ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی جانب سے جاری فرمان میں اسرائیل کے تجارتی بائیکاٹ اور خلاف ورزی پر سزاؤں سے متعلق 1972 کے وفاقی قانون نمبر 15 کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر ساں ادارے ڈبلیو ای ایم کے مطابق صدر کے فرمان کے بعد سے اب متحدہ عرب امارات کی کمپنیاں اور تاجر اسرائیل کی کمپنیوں اور کاروباری طبقے سے معاہدے کرنے میں آزاد ہوں گے۔دوسری جانب اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان چند روز قبل طے پانے والے امن معاہدے کے نتیجے میں اسرائیلی نژاد امریکی وفد تل ابیب سے 31 اگست کو پہلی کمرشل ایئرلائن سے ابوظہبی پہنچے گا۔واضح رہے کہ چند روز قبل متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے امن معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کی رُو سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے راستے بھی ہموار ہونے تھے۔

close