بھارت کا یوم آزادی، دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج کیسے منائیں گے؟ بڑا اعلان کر دیا گیا

دہلی(پی این آئی)بھارت کا یوم آزادی، دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج کیسے منائیں گے؟ بڑا اعلان کر دیا گیا۔کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اوردنیا بھرمیں مقیم کشمیری آج بھارت کایوم آزادی یوم سیاہ کے طورپرمنارہے ہیں.تفصیلات کے مطابق کنٹرول لائن کے دونوں طرف اوردنیابھرمیں مقیم کشمیری آج بھارت

کایوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر اس لیے منا رہے ہیں تاکہ عالمی برادری کو یہ پیغام دیاجا سکے کہ بھارت نے ان کا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت سلب کررکھاہے۔ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں آج مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ احتجاجی مظاہروں کے خوف سے مقبوضہ وادی چھاؤنی میں تبدیل ہوچکی ہے اورچپے چپے پر بھارتی فوج تعینات کی گئی ہے ۔ دنیا بھر میں بھارتی سفارتخانوں کے سامنے بھی احتجاج کیا جائے گا اور بھارت کا سفاک چہرہ بے نقاب کیا جائے گا ۔ قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور ایک کروڑ سے زائد افراد دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں۔دوسری جانب گزشتہ روز پاکستان کے یوم آزادی پر مقبوضہ وادی میں یوم تشکر منایا گیا ور پوری وادی کی فضا میں پاکستان زندہ باد کے نعرے گونج اٹھے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close