کورونا کے خاتمے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، مہلک وائرس کی نئی لہر۔۔دوبارہ لاک ڈائون لگا دیا گیا

آکلینڈ (پی این آئی) نیوزی لینڈ میں کورونا کی تازہ لہر کے بعد حکومت نے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں لاک ڈاون لگا دیا، حکام نے کہاہے کہ ضرورت محسوس ہوئی تو لاک ڈاون میں تین روز کی توسیع کی جاسکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ میں مقامی طور پر کورونا کی منتقلی کو روکے 100

سے زائد روز گزرنے کے بعد ایک بار پھر کورونا نے سر اٹھالیا ہے، 13کمیونٹیز میں پچھلے چوبیس گھنٹے میں کوروناکے مزید 17کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ایکٹیو کیسز کی تعداد 36 ہوگئی جس کے بعد حکومت نے خبردار کیا کہ احتیاط نا کی گئی تو کورونا کیسز پھیل سکتے ہیں۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کا کہنا تھا کہ جیسا ماضی میں دیکھا گیا کورونا تیزی سے پھیلنے کے بعد تھمتا ہے امید ہے یہاں بھی ایسا ہی ہوگا۔

close