چین نے امریکہ کے صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوششیں تیز کر دیں، امریکی انٹیلی جنس کا دعویٰ،چین ہر صورت ٹرمپ کو روکنے کی کوشش کرے گا، دعویٰ

واشنگٹن (پی این آئی)امریکی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے صدر ٹرمپ کی شکست یقینی بنانے کے لیے نومبر میں صدارتی انتخاب پر اثر انداز ہونے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔امریکا کے National Counterintelligence and Security Center کے سربراہ William Evanina کا کہنا ہے کہ چین کی

کوشش ہے کہ ٹرمپ دوبارہ الیکشن نہ جیت سکیں۔دوسری جانب روس صدر ٹرمپ کے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن کی انتخابی مہم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے کیونکہ ماسکو بائیڈن کو امریکا میں روس مخالف اسٹیبلشمنٹ کا حصہ سمجھتا ہے۔

close