دنیا بھر میں کوروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد کتنی ہو گی؟ تازہ ترین اعداد و شمار نے پریشان کر دیا

بیجنگ (پی این آئی)جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ کے مرکز نے دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں،یہ اعدادوشمار5جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک ہیں۔غیرملکی میڈیاکےمطابق پوری

دنیامیں نوول کروناوائرس کےمصدقہ کیسز کی تعداد1کروڑ12لاکھ67ہزار309تک پہنچ گئی ہے،امریکہ 28 لاکھ39ہزار436مصدقہ کیسز کےساتھ سرفہرست ہےجبکہ برازیل15لاکھ77ہزار4مصدقہ کیسز کیساتھ دوسرے روس 6 لاکھ 73 ہزار564 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پرہے،بھارت میں 6لاکھ73 ہزار165مصدقہ کیسز ہیں پیرو میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 99ہزار80 اور چلی میں 2لاکھ 91ہزار847مصدقہ کیسز جبکہ برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2لاکھ86ہزار412تک پہنچ گئی ہے۔میکسیکو میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2لاکھ 52ہزار 165 اورسپین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2لاکھ50ہزار545 تک پہنچ گئی ہے۔چین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 85ہزار306ہوگئی ہے۔

close