کروناوائرس کیخلاف فتح، ایک اور اہم ملک جہاں تین ماہ بعد کرفیو اٹھا لیا گیا

کولمبو (پی این آئی) سری لنکا نے ملک سے کرفیو مکمل طور پر اٹھا لیا ہے جسے مارچ میں نافذ کیا گیا تھا۔اپریل میں حکام نے اس کرفیو کو صرف رات کے وقت تک کے لیے محدود کر دیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز جب کرفیو ہٹایا گیا تو حکام کا کہنا تھا کہ وہ ملک میں کورونا وائرس کا پھیلا

ئوروکنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔ملک میں متاثرین کی سب سے بڑی تعداد مئی کے اواخر میں سامنے آئی تھی جب ایک روز میں 150 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔تب سے اب تک نئے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے کمی ہوئی ہے۔ سری لنکا میں اب تک 2000 سے زائد متاثرین سامنے آئے ہیں جبکہ یہاں 11 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

close