دنیا بھر کی کتنی آبادی کو کورونا وائرس ہو جائے توباقی لوگ محفوظ ہو جائیں گے؟ ماہرین کا حیران کن دعویٰ

لندن(پی این آئی) کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایک ’ہرڈ امیونٹی‘ (Herd immunity)کے طریقے پر بھی عمل کیا جا رہا ہے۔ اس طریقے میں دانستہ طور پر لوگوں کو کورونا وائرس میں مبتلا کیا جاتا ہے اور جب کسی علاقے میں ایک مخصوص تعداد اس وائرس میں مبتلا ہو کر صحت مند ہو جاتی ہے تو اس

علاقے میں وائرس کا پھیلاؤ رک جاتا ہے اور باقی لوگ محفوظ ہو جاتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر 43فیصد آبادی کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر صحت مند ہو جائے تو باقی لوگ اس موذی وباءسے محفوظ ہو جاتے ہیں۔کسی علاقے یا ملک کے سماجی اعتبار سے زیادہ متحرک لوگ وائرس کے خلاف مدافعت پا لیں تو اس علاقے یا ملک کے باقی لوگوں کو وائرس کا انتقال مسدود ہو جاتا ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت برطانیہ سمیت چند ممالک ہر امیونٹی کے طریقے پر عمل کر رہے ہیں ۔ پاکستان کی پالیسی اس حوالے سے اگرچہ مبہم ہے مگر بظاہر پاکستان بھی اسی طریقے پر عمل پیرا نظر آتاہے۔

close