چینی علاقوں پر قبضہ کرنے کی کوششیں بھارتی فوج کو مہنگی پڑیں، مودی سرکاراور فوج نے راتوں را ت کیا منصوبہ بنایا تھا جو چینی آرمی نے بالکل ناکام کر دیا؟ تہلکہ خیز انکشافات

لاہور (پی این آئی) چین کیساتھ سرحدی جھڑپوں میں بھارت کے 47 فوجی ہلاک، کل تک 20 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی، اب اطلاعات ہیں کہ جانی نقصان زیادہ ہے، بھارتی فوجیوں کی لاشیں کئی گھنٹے تک سرحد پر پڑی رہیں۔ چین اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ سرحدی جھڑپوں میں بھارتی فوج کا

جانی نقصان کہیں زیادہ ہے۔ چینی فوج کے ہاتھوں مار کھانے کے بعد اس وقت مودی سرکار اور بھارتی فوج پر سکتہ طاری ہے۔ بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں چینی علاقے پر قبضہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، جسے ناکام بنایا گیا۔بھارتی کرنل نے درجنوں بھارتی فوجیوں کے ہمراہ چین کی زیر کنٹرول ایک چوٹی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی، جسے چینی فوج نے ناکام بنا دیا۔اس دوران چینی فوج نے ایک گولی بھی نہیں چلائی۔ بھارتی فوج کے خفیہ منصوبے کو پتھراو کے ذریعے ناکام بنایا گیا۔اس جھڑپ کے دوران 20 نہیں بلکہ 47 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ زیادہ تر بھارتی فوج اس لیے ہلاک ہوئے کیونکہ انہیں زخمی حالت میں طبی امداد دینے کیلئے کوئی نہیں آیا۔ زخمی بھارتی فوجی کئی گھنٹے تک سرحدی علاقے میں بے یار و مددگار پڑے رہے، لیکن ان کی اپنی فوج نے ان کی مدد کی کوشش نہیں کی، جس کے نتیجے میں وہ وہاں پڑے پڑے ہلاک ہوگئے۔ بھارتی فوج کی اس خفیہ کاروائی سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ آگاہ تھے۔ انہوں نے ہی بھارتی فوج کی اس کاروائی کی منظوری دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close