وزیراعظم عمران خان کے اکثر معاونین خصوصی اور مشیران نے ان کا حکم ماننے سے انکار کر دیا، کیا حکم دیا گیا تھا؟

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے اکثر معاونین خصوصی اور مشیران نے ان کا حکم ماننے سے انکار کر دیا، کیا حکم دیا گیا تھا؟….صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم کے اکثر معاونین خصوصی اور مشیران نے اثاثے جمع کرانے کی وزیر اعظم کی ہدایت نظر انداز کردی۔اپنے

ایک ٹویٹ میں سلیم صافی نے بتایا کہ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ 15 جون تک تمام معاونین خصوصی اور مشیر اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں گے لیکن حکومتی اعلان کے باوجود آج (بدھ کو) صبح تک صرف 7 لوگوں نے اس حکم پر عملدرآمد کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ معید یوسف ، امین اسلم اور علی اعوان سمیت دیگر چار مشیروں اور معاونین خصوصی نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں۔ سلیم صافی نے کہا کہ معاونین خصوصی اور مشیروں کو اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت تو کی گئی ہے لیکن تماشہ یہ ہے کہ دہری شہریت ظاہر کرنے کا ان کو پابند نہیں کیا گیا۔

close