ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ٹی وی چینل کو کروڑوں روپے کا جرمانہ کر دیا گیا

لندن(پی این آئی) معروف مسلم سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے پیس ٹی وی کو برطانیہ میں 3لاکھ پاؤنڈ (تقریباً 6کروڑ روپے)جرمانہ کر دیا گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پیس ٹی وی کو یہ جرمانہ برطانوی کمیونی کیشن سروسز ریگولیٹر کی طرف سے ’نفرت انگیز ‘ مواد نشر کرنے پر کیا گیا ہے۔ ٹی وی کے ایک پروگرام میں

ایک مبلغ جادو کے متعلق بیان کر رہا ہوتا ہے اور کہتا ہے کہ جو شخص بھی جادو کرتا ہے اسے قتل کر دینا چاہیے۔مبلغ کے اس بیان کو نفرت انگیز تقریر کے طور پر لیا گیا جو کہ برطانیہ میں سنگین جرم ہے۔ برطانوی میڈیا واچ ڈاگ ’آف کام‘ کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ”ہماری تحقیقات میں معلوم ہوا کہ پیس ٹی وی اور پیس ٹی وی اردو کے پروگرامز میں نفرت انگیز مواد نشر کیا گیا اور لوگوں کو قتل جیسے جرم کی ترغیب دی گئی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک منی لانڈرنگ اور دہشت گردی جیسے الزامات میں بھارت اور بنگلہ دیش میں مطلوب ہیں اور انہوں نے ان دنوں ملائیشیاءمیں پناہ لے رکھی ہے۔

close