مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ ، بڈگام اور اسلام آباد میں لوگ سڑکوں پرنکل آئے، منتشرکرنے کیلئے پیلٹ گنز، آنسو گیس کا بے دریغ استعمال

مقبوضہ کشمیر (پی این آئی)مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ ، بڈگام اور اسلام آباد میں لوگ سڑکوں پرنکل آئے، منتشرکرنے کیلئے پیلٹ گنز، آنسو گیس کا بے دریغ استعمال۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے مختلف مقامات پر نوجوانو ں کے قتل کے خلاف پر امن احتجاج کرنے والے مظاہرین پر طاقت کا

وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لوگ اسلام آباد، پلوامہ ، بڈگام اور دیگر مقامات پر سڑکوں پرنکل آئے اور زبردست بھارت مخالف مظاہرے کیے۔ بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے پیلٹ گنز اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا جس کے بعد قابض اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں ۔ فورسز اہلکاروں کی کارروائی میں متعددافراد زخمی ہوگئے۔مظاہروں کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے احتجاجی کلینڈر کے ذریعے دی تھی ۔مظاہروں کامقصد کشمیری نوجوانوں کے مسلسل قتل کی مذمت اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا۔سینئر حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ نے سرینگرمیں جاری ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور بھارت جنوبی ایشیا کی دوجوہری طاقتیں ہیں اور انکے درمیان کشیدگی بدترین صورتحال اختیار کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر دونوں ملکوںکے درمیان ایک بنیادی مسئلہ ہے جسکا حل نہ کیاجانا دونوں پڑوسیوں میں سے کسی کی فتح یا شکست نہیں ۔ انہوں نے کہا اس تنازے کا قابل قبول ، دیرپا اور قابل احترام حل سب کی فتح ہوگی ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس اور جاوید احمد میر سمیت دیگر آزاد پسند رہنمائوں اور تنظیموں نے اپنے بیانات میں افسوس ظاہرکیا کہ کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے اور بھارتی فوجی کشمیریوں کی تحریک آزادی کودبانے کیلئے بیگناہ کشمیری نوجوانوں کو ہدف بنا رہے ہیں۔ انہوں نے فوجیوں کی طرف سے ضلع بڈگام کے علاقے کائوسہ میں بیگناہ نوجوان معراج الدین شاہ کے سفاکانہ قتل کی مذمت کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close