تشویشنا ک خبر ، چین میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا حملہ ، ایک اور اہم شہر کی سرحدیں بند اور تمام ٹرانسپورٹ معطل کر دی

بیجنگ (پی این آئی) چین میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کے خدشے کے پیشِ نظر ملک کے شمال مشرقی شہر جیلن کو بند کر دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جیلن شہر میں مقامی سطح پر کرونا وائرس کے پھیلنے کے بعد شہر کی سرحدیں بند کر دی گئی ہیں جب کہ تمام ٹرانسپورٹ کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔جیلن میں بدھ

کو چھ لانڈری ورکرز میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آئے جس کے بعد اس لانڈری کے کرونا سے متاثرہ مزدوروں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔مقامی حکومت نے شہر کے تمام سنیما، اِن ڈور جم، انٹرنیٹ کیفے اور تفریح کے تمام ذرائع کو فوری طور پر بند کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جب کہ تمام میڈیکل اسٹورز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بخار اور اینٹی وائرل ادویات کی فروخت کے اعداد و شمار فراہم کریں۔جیلن کے شہریوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ اگر وہ شہر سے باہر جانا چاہتے ہیں تو انہیں گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران کرائے گئے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کرانا ہو گی جس کا منفی ہونا ضروری ہے۔

close