ماسکو (پی این آئی)کورونا متاثرین کا علاج کرنے والے ہسپتال میں آگ بھڑک اٹھی، پھر کیا ہوا؟روس کے دارالحکومت ماسکو میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے اسپتال میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک مریض ہلاک ہو گیا۔اسپتال کے ترجمان کے مطابق ماسکو کے شمال مغرب میں واقع کورونا
وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے اسپتال میں سب سے پہلے ایک مریض کے کمرے میں آگ بھڑکی جسے بعد ازاں ریسکیو حکام کی مدد سے بجھایا گیا۔ترجمان کے مطابق اسپتال میں آگ لگنے سے ایک مریض ہلاک ہوا جب کہ 200 سے زائد مریضوں کو بحفاظت باہر نکالا گیا۔اس ضمن میں ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ تمام مریضوں کو اسپتال سے نکال لیا گیا اور انہیں دوسرے اسپتالوں میں منتقل کر دیا جائے گا۔,………پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں