ریاض(پی این آئی)سعودی عرب کے مرحوم بادشاہ شاہ عبداللہ کے بیٹے شہزادہ فیصل بن عبداللہ مارچ سے گرفتار ہیں جس پر سعودی عرب کے سیاسی و سماجی حلقوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ الجزیرہ نے انسانی حقوق کی ایک تنظیم کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہزادہ فیصل بن عبداللہ کو السعود کو ایک ایسی جگہ حراست
میں رکھا گیا ہے جہاں سے ان سے کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔سعودی عرب کے شاہی خاندان سے روابط رکھنے والے ذرائع کا حوالا دیتے ہوئے ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ شہزادہ فیصل کو سکیورٹی فورسز نے ستائیس مارچ کو گرفتار کیا تھا ،ذرائع نے بتایا کہ ان دنوں شہزادہ فیصل کورونا وائرس کی وجہ سے آئسولیشن میں تھے کیونکہ شاہی خاندان کے ایک فرد میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔شہزادہ فیصل 2017میں گرفتار کیے گئے ان شہزادوں میں شامل ہیں جنہیں کرپشن کے الزامات پر ایک لگژری ہوٹل میں بند کردیا گیا تھا۔تاہم اسی سال انہیں رہا کردیا گیاتھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ فیصل کی گرفتاری کی کسی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔ سعودی عرب سے اس بارے موقف لینے کی کوشش کی گئی ہے تاہم انہوں نے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں