حکومت نے آئی ایس آئی کو کس کام کیلئے ڈیڑھ ارب روپے دینے کا فیصلہ کر لیا؟پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی )اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی ” آئی ایس آئی “ کے ڈائریکٹوریٹ میں ” خصوصی ٹیلی کام مانیٹرنگ پراجیکٹ “ کو اپ گریڈ کرنے کیلئے ایک ارب 66 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی ہے ۔یہ اعلان پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کر دی پریس ریلیز میں

کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کمپلیکس اسلام آباد میں میں ” سپیشل ایجوکیشن سکول “ بھی تعمیر کیا جائے گا اور اس کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے اضافی 500 ملین روپے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے ۔پریس ریلیز میں بتا یا گیاہے کہ ” ٹیکنیکل ضمنی گرانٹ “ کی تجویز ڈیفنس ڈویژن کی جانب سے دی گئی تھی ۔اس کے علاوہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت برائے قومی دفاع اور ریسرچ کو ہدایت کی ہے کہ وہ 8.25 ملین ٹن گندم کی خریداری کو یقینی بنائیں ۔یہاں یہ امر قابل ذکرہے کہ آئی ایس آئی کے اس وقت سربراہ ” جنرل فیض حمید “ ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close