بھارت چین سرحد پر دونوں ملکوں کے فوجیوں میں ہاتھا پائی اور سنگ باری، جھڑپ میں متعدد فوجی زخمی

نئی دہلی (پی این آئی)بھارت چین سرحد پر دونوں ملکوں کے فوجیوں میں ہاتھا پائی اور سنگ باری، جھڑپ میں متعدد فوجی زخمی، بھارتی کی شمال مشرقی ریاست سِکم کی سرحد پر بھارتی اور چینی فوج کی جھڑپ کے دوران متعدد فوجی زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تبت سے متصل بھارتی ریاست کی

سرحد پر گشت کے دوران دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد دونوں جانب سے ایک دوسرے پر پتھراؤ بھی کیا گیا اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ بھارتی فوج کی مشرقی کمانڈ کے ترجمان مندیپ ہودا کا کہنا ہے کہ واقعے میں دونوں اطراف کے فوجی زخمی ہوئے ہیں تاہم کوئی بھی شدید زخمی نہیں ہوا۔مندیپ ہودا کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ مقامی سطح پر ہی مذاکرات کے بعد حل کرلیا گیا ہے۔……..پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close