امریکہ نے سعودی عرب سے پیٹریاٹ میزائل سمیت دفاعی نظام ہٹانے کی کارروائی شروع کر دی، وجہ نہیں بتائی گئی

واشنگٹن(پی این آئی)امریکہ نے سعودی عرب سے پیٹریاٹ میزائل سمیت دفاعی نظام ہٹانے کی کارروائی شروع کر دی، وجہ نہیں بتائی گئی۔امریکا نے سعودی عرب سے پیٹریاٹ میزائل سمیت اپنی عسکری تنصیبات ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے

بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے بعد سعودی عرب میں آئل فیلڈزکی حفاظت کے لیے عسکری تنصیبات میں اضافہ کیا تھا جسے اب ختم کیا جارہا ہے اوراس سلسلے میں امریکا سعودی سرزمین سے پیٹریاٹ اینٹی میزائل سسٹم اوردیگرعسکری تنصیبات ختم کررہا ہے۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے بتایا کہ سعودی آئل فیلڈز کی حفاظت کے لیے زمین پر میزائل اور جنگی طیاروں کے حملوں سے تنصیبات کو بچانے والے پیٹریاٹ میزائل کی چار بیٹریوں کو آئل فیلڈز سے ہٹادیا جائے گا جبکہ بیٹریوں پر تعینات کیے جانے والے درجنوں فوجیوں کو بھی وہاں سے ہٹاکر دوسری جگہ تعینات کیا جائے گا۔عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ پیٹریاٹ سسٹم کو ہٹانے کا عمل جاری ہے اوراس بات کو اسے پہلے کبھی منظر عام پر نہیں لایا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق اس سے قبل امریکی لڑاکا طیاروں کے دو اسکوارڈنز پہلے ہی خطے سے نکل چکے ہیں اوراب امریکی حکام خلیج سے امریکی بحریہ کی تعداد میں بھی کمی پرغورکررہے ہیں جبکہ بحریہ کی تعداد میں کمی امریکی حکام کے اس اندازے کی بنیاد پرکی جارہی ہے کہ امریکا کے اسٹریٹیجک مفادات کو ایران سے فوری طورپرکوئی خطرہ نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close