لاک ڈاؤن کھولنے کی کامیابی میں عوام تعاون کریں، وائرس پھیلا تو دوبارہ سب کچھ بند کرنا پڑے گا، شبلی فراز نے الرٹ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)شبلی فرازنے کہا کہ لاک ڈاؤن کھولنے کی کامیابی میں عوام کا تعاون درکار ہے، احتیاط نہ کی گئی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا۔وفاقی وزیراطلاعات و سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ عوام کی صحت کی حفاظت اور معاشی روانی کوساتھ لیکر چلنا ہے،لاک ڈاؤن میں مرحلہ وارنرمی کا فیصلہ پسے

ہوئے کمزورطبقات کیلیے جذبہ احساس کا مظہر ہے، چھوٹے کاروباری افراد کے کاروبار کو سہارا ملے گا، طویل المعیاد لاک ڈاؤن چھوٹے کاروبار کرنے والوں کے روزگارکو ہمیشہ کے لیے ٹھپ کر دیتا۔شبلی فرازکا کہنا تھا کاروباری شعبوں کیلیے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، کورونا مشترکہ قومی مسئلہ ہے، متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close