مقبوضہ کشمیر میں نوجوان کی شہادت پر شدید احتجاج شروع، ہنگامے ہونے لگے، سرکاری گاڑیاں نذر آتش

سری نگر (پی این آئی) بھارتی فوج کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر کے نوجوان ریاض نائیکو کی شہادت پر وادی میں شدید احتجاج کیا گیا جس میں شریک ایک نوجوان کشمیری بھارتی اہل کاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ کرفیو

کے باوجود بپھرے نوجوان بھارت مخالف احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکلے اور بھارتی فوج کی گاڑیاں نذر آتش کر دیں۔ کشمیری نوجوانوں نے فوجی جیپوں کو گھیر لیا جس کے بعد قابض فوج کے اہل کار جانیں بچا کر بھاگ نکلے۔ احتجاج کے دوران فضا آزادی کے نعروں سے گونجتی رہی۔احتجاج کے دوران ضلع پلوامہ میں ایک نوجوان بھارتی فوج کی فائرنگ کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگیا۔ علاوہ ازیں کئی علاقوں میں بھارتی افواج اور مظاہرین کے مابین تصادم بھی ہوا۔ بھارتی اہل کاروں نے مظاہرین پر گولیاں اور چھرے برسائے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نےمقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف مظاہرے اور احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں