کورونا وائرس کا جلد خاتمہ ہو جائے گااورمساجد کی رونقیں ایک بار پھر بحال ہوں گی،امام ِکعبہ نے خوشخبری سنا دی

ریاض (پی این آئی) امام کعبہ عبدالرحمان شیخ السدیس کا کہنا ہے کہ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کو جلد زائرین کے لیے کھول دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کا جلد خاتمہ ہو جائے گا۔مساجد کی رونقیں ایک بار پھر بحال ہوں گی۔ایک بار پھر سے حج،عمرہ زائرین سے مساجد کی رونقیں بحال ہوں گی۔امام کعبہ

نے جلد ہی سعودی عرب سے کورونا وائرس ختم کرنے کی خوشخبری سنائی ہے۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی کورونا وائرس کا خاتمہ ہو گا جس کے بعد دونوں مقدس مقامات کو کھول دیا جائے گا۔جہاں لوگوں کو نمازوں کی ادائیگی کی اجازت ہو گی۔لوگ طواف کعبہ کریں گے،جبکہ عمرہ زائرین سے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی جلد ہی آباد ہوں گے۔دوسری جانب الحرمین الشریفین کے امور کے ذمے دار محکمہ (پریذیڈینسی) کے صدرعام اور امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے بہ نفس نفیس اللہ کے گھر، مقام ابراہیم اور حجرِاسود کی نظافت کا عمل انجام دیا ہے۔انھوں نے اوزون ٹیکنالوجی کے ذریعے اسلام کے ان مقدس مقامات کی صفائی کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق او زون ٹیکنالوجی فضا میں موجود آکسیجن کو استعمال کرتے ہوئیاوزون پیدا کرتی ہے۔ اوزون گیس ایک بہت طاقتور آکسیڈائزر شمار کی جاتی ہے اور یہ بیکٹیریا اور وائرس ایسے چھوٹے چھوٹے ننھے جرثوموں کو ہلاک کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔او زون گیس ٹرائی آکسیجن بھی کہلاتی ہے کیونکہ یہ آکسیجن کے تین ایٹموں پر مشتمل ہوتی ہے۔شیخ عبدالرحمان السدیس نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بہ ذات خود اپنے ماتحت ادارے کے زیراہتمام کعبہ اللہ اور مقام ابراہیم کی صفائی کے عمل میں حصہ لیا ہے۔ انھوں نے حجرِاسود کو دھویا اور صاف کیا ہے۔غلاف کعبہ کی بھی اوزون ٹیکنالوجی کے ذریعے صفائی کی گئی ہے۔جنرل پریزیڈینسی برائے الحرمین الشریفین مسجد الحرام اور اس کے ملحقہ صحنوں میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی احتیاطی اقدامات کررہی ہے اور ان کے تحت وقفے وقفے سے کعبہ اللہ ، مسجد الحرام کی زیریں اور بالائی منزلوں کو جراثیم کش اوزون ٹیکنالوجی سے دھویا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close