وزیراعظم عمران خان نے بڑی گیم کھیل دی؟ عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی بنانے کی وجہ سامنے آگئی

لاہور(پی این آئی) معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے وزیراعظم کی جانب سے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کی وجی بتا دی ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو اپنی ٹیم میں شامل کرکے بڑی اچھی گیم

کھیلی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو وزارت اطلاعات کا عہدہ نہیں لینا چاہیے تھا۔وہ پاک فوج کے ترجمان تھے اور پاک فوج کو 22 کروڑ عوام عزت دیتی ہے لیکن اب ایک وزیراعظم جن کی اکثریت کم ہے اور ان کی جماعت میں اندرونی اختلافات بھی ہیں۔اور ان کی جماعت کے لوگوں پر کرپشن کے الزامات بھی ہیں۔جس کے سوالات بھی اُن سے کیے جا سکتے ہیں۔لہذا انہیں یہ عہدہ نہیں لینا چاہئیے تھا۔عمران خان نے شبلی فراز کے ذریعے عاصم سلیم باجوہ کو اپنی ٹیم میں شامل کرکے بڑی اچھی گیم کھیلی ہے۔ٹائیگر فورس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ میں نے پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ آخر ٹائیگر فورس بنانے کا مقصد کیا ہے۔تو وہ اس کا واضح طور پر جواب نہ دے سکے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی کابینہ میں تبدیلی کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصو صی برائے اطلاعات و نشریات مقرر جبکہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹا دیاتھا۔دو روز قبل وفاقی کابینہ میں شمولیت کے بعد شبلی فراز اورعاصم سلیم باجوہ کی وزیراعظم سے اہم ملاقات بھی ہوئی تھی۔۔وزیراعظم عمران خان نے شبلی فراز اور عاصم سلیم باجوہ کو عہدے سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اور معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کو اہم ہدایات بھی دیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ آپ دونوں سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔

close