دہشتگردی رک نہ سکی، کابل میں خود کش دھماکہ، 3 جاں بحق، 15 زخمی ہو گئے

کابل(پی این آئی)دہشتگردی رک نہ سکی، کابل میں خود کش دھماکہ، 3 جاں بحق، 15 زخمی ہو گئے۔افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں تین افراد جاں بحق اور پندرہ افراد زخمی ہوگئے۔خبر ایجنسی کے مطابق کابل میں کئی ہفتوں کے دوران یہ پہلا دھماکا ہے ، بظاہر اس کا نشانہ افغان اسپیشل فورسز کا کیمپ

تھا، مگر دھماکے کا نشانہ عام سویلین افراد بنے ہیں۔فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔طالبان ترجمان کا کہناہےکہ دھماکے کے حوالے سے معلومات لی جارہی ہیں کہ یہ حملہ ان کے جنگ جووؤں نے کیا ہے یا کسی اور نے۔اس سے قبل ملک شام کے شہر افرین میں بھی پیٹرول سے بھرے ٹرک میں نصب بم کا دھماکا ہوا، جس سے بچوں سمیت 46 افراد ہلاک ، 50سے زائد زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والوں میں 11بچے بھی شامل ہیں، جبکہ فوری طور پر کسی تنظیم کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔افرین شہر کے بازار میں کئے گئے اس بم دھماکے میں 6شامی باغی بھی ہلاک ہوئے جبکہ 50سے زائد افراد زخمی بھی ہیں۔ترکی کی وزارت دفاع نے حملے کا ذمہ دار کرد باغیوں کو قرار دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close